English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ کے بیراج سوکھنے لگے

القمر

سندھ کے بیراجوں پر پانی کی قلت میں کمی نہ آسکی، سندھ میں مجموعی پانی کمی 64 سے 66 فیصد تک پہنچ گئی۔
انچارج کنٹرول روم سکھر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں گڈو بیراج پر 3 ہزار کیوسک پانی کم ہوا، جبکہ سکھر بیراج پر پانی میں 2 ہزار کیوسک کمی آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوٹری بیراج، نارا، روہڑی اور کیرتھر کینال میں پانی کی فراہمی مزید کم کردی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ رائس کینال اور دادو کینال میں بھی پانی کی فراہمی کو مزید کم کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے