English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکی صدر جوبائیڈن سائیکل چلاتے ہوئے گر گئے

القمر

امریکی صدر جوبائیڈن سائیکل چلاتے ہوئے اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے اور سڑک پر گر پڑے۔ تاہم ان کو شدید چوٹیں نہیں آئیں۔ سائیکل سے گرتے ہی امریکی صدر کھڑے ہوئے اور کہا میں ٹھیک ہوں۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر جوبائیڈن ان دنوں اپنی فیملی کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے کیلئے ڈیلا ویئر میں موجود ہیں۔

خیال رہے کہ 2021ء میں بھی صدر جوبائیڈن کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ جہاز کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے گر پڑے تھے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وائرل ہونے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بزرگ امریکی صدر سیڑھیوں پر گر پڑے۔ جس کے بعد انھوں نے خود کو فوری طور پر سنبھالا لیکن وہ پھر لڑکھڑائے، یہ عمل ایک یا دو بار نہیں بلکہ بار بار ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے