ایتھیوپیا کے تگرائی نامی علاقے میں کشیدگی پر ترکیہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے۔
ترک امور خارجہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ایتھیوپیا کے تیگرائی علاقے میں تشدد کو روکتے ہوئے فوری جنگ بندی کا اعلان کیا جائے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ افریقن یونین اس جنگ بندی کو بحال کروانے اور فریقین کے مابین مکالمت کی راہ ہموار کرے،جمہوریہ ترکیہ ایتھیوپیا میں امن و استحکام کے قیام کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔
