مقبوضہ بیت المقدس: آسٹریلیا نے کہا ہے کہ وہ اپنے سابقہ فیصلے کو واپس لیتا ہے اور اب مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم نہیں کرے گا۔ آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے بیان کو اسرائیل نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ فلسطینیوں نے اس کا خیرمقدم کیا ہے۔
آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ کا کہنا ہے کہ شہر کی حیثیت کا فیصلہ اسرائیل فلسطین امن مذاکرات کے ذریعے کیا جانا چاہیے کیونکہ انہوں نے سابقہ قدامت پسند حکومت کے متنازع فیصلے کو منسوخ کر دیا تھا۔
پینی وونگ کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا دو ریاستی حل کے لیے پرعزم ہے جس میں اسرائیل اور مستقبل کی فلسطینی ریاست، امن اور سلامتی کے ساتھ، بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ سرحدوں کے اندر رہیں ہم ایسے نقطہ نظر کی حمایت نہیں کریں گے جس سے اس امکان کو نقصان پہنچے۔
فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتية کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہے جس میں اسرائیل کو پیغام دیا ہے کہ دنیا اس کے فلسطینی علاقوں کے الحاق کو قبول نہیں کرتی۔
محمد اشتية نے آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانی کی اس “عقلمندانہ اور جرات مندانہ فیصلے پر تعریف کی، جس نے ثابت کیا کہ آسٹریلیا کا احترام اور سچائی، انصاف اور آزادی کی اقدار اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کے ساتھ ہم آہنگی ہے۔
