English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

منی لانڈرنگ کیس: ایف آئی اے نے عمران خان کو پیرکو کراچی طلب کرلیا

القمر

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے منی لانڈرنگ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو کراچی میں طلب کرلیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایف آئی اے نے عمران خان کو 31 اکتوبر  پیرکوکراچی آفس میں طلب کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان پر طارق شفیع کے اکاؤنٹ سے پی ٹی آئی اکاونٹ میں 5 کروڑ 62 لاکھ روپے لینے کا الزام ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو 31 اکتوبر دن دو بجے ایف آئی اے کراچی آفس پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ 5 اکتوبر کو  ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے  پی ٹی آئی کو بیرون ملک سے غیر قانونی طور پر کراچی کے بینک اکانٹ کے ذریعے رقوم منتقل کیے جانے کے شواہد ملنے پر مقدمہ درج کیا تھا۔ مقدمے میں سید عارف مسعود نقوی، پی ٹی آئی عہدیدار طارق شفیع اور محمد رفیع لاکھانی نامزد ملزم ہیں جب کہ رقوم کی غیر قانونی منتقلی میں شامل ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کو بھی ایف آئی آر میں شامل کیا گیا۔

ایف آئی اے کی تحقیقات کے دوران ابراج گروپ کے عارف مسعود نقوی کے قریبی ساتھی اور پی ٹی آئی کے مرکزی مالیاتی بورڈ کے رکن طارق شفیع سامنے آئے۔انکوائری کے دوران ثابت ہوا کہ والٹن کرکٹ لمیٹڈ کے اکانٹ سے 5 لاکھ 57 ہزار  امریکی ڈالر طارق شفیع کے کراچی میں غیر ملکی بینک کی برانچ کے اکانٹ میں منتقل ہوئے، یہ رقم 7 مئی 2013 کو کراچی کے بینک اکانٹ میں موصول اور 8 مئی کو اسی اکاونٹ سے پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آبادکے نجی بینک اکاونٹ میں ٹرانسفر کی گئی۔

مقدمے کے مطابق طارق شفیع کے اسی اکاونٹ میں برٹش ورجن آئی لینڈ میں رجسٹرڈ کمپنیوں سے ایک اعشاریہ 84 ملین ڈالر موصول ہوئے، تمام ٹرانزیکشن مختلف کمپنیوں اور افراد کی ملی بھگت سے1947 ایکٹ کی خلاف ورزی کی گئیں، ملزمان پر فنڈز کی اصل نوعیت، مقام، نقل و حرکت اور ملکیت چھپانے کا بھی الزام ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے