ایران نے خلیج بصرہ میں غیر قانونی ایندھن سے بھرے ایک غیر ملکی آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا ۔
ایرانی سرکاری خبر ایجنسی ایرنا کے مطابق، صوبہ آبنائے ہرمز کے چیف جسٹس مجتبی کہرامانی نے بتایا کہ خلیج بصرہ میں ایک غیر قانونی ایندھن سے بھرے آئل ٹینکر پر چھاپہ مارا گیا ہے۔
پاسداران انقلاب ایران نے اس آپریشن کے دوران 11 ملین لیٹر غیر قانونی ایندھن پر قبضہ کرتےہوئے بحری جہاز اور اس کے عملے کو تحویل میں لے لیا ہے۔
