English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اے این ایف کی کارروائی،خاتون کے پیٹ سے ہیروئن بھرے کیپسولزبرآمد 

القمر

راولپنڈی: اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر 2 مختلف کارروائیوں کے نتیجے میں خاتون کے پیٹ سے 50ہیروئن کے بھرے کیپسولز اور مسافر سے ایک کلو ہیروئن بر آمد کرلی گئی ۔ ترجمان کے مطابق سرگودھا کے رہائشی ملزم کے پیٹ سے 80 سوات کی رہائشی خاتون کے پیٹ سے 50 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کرلئے گئے ،ملزمان فلائٹ نمبر SV 727 سے سعودیہ جا رہے تھے، بحرین جانیوالے چکوال کے رہاشی مسافر کے ٹرالی بیگ سے 1 کلو  ہیروئن برآمد کرلی گئی ،ملزم فلائٹ نمبر PK 187 سے بحرین جا رہا تھا،ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مْقدمات درج  کئے گئے ۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق مزیدتحقیقات کا آغاز کر دیاگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے