English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سابق امریکی صدر ٹرمپ کے مشیر اماراتی ایجنٹ ہونے کے الزام سے بری

القمر

واشنگٹن :امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر تھامس براک اماراتی ایجنٹ ہونے کے الزام سے بری ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تھامس براک کو بغیر ایجنٹ ظاہر کیے امارات کے لیے کام کرنے کے الزام کا سامنا تھا۔

واضح رہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خفیہ دستاویز کے معاملے پر لاپروا ہی برتنے کے الزامات کی تحقیقات کا بھی سامنا ہے۔

ایف بی آئی سابق صدر کی مار اے لاگو رہائش گاہ سے چین اور ایران سے متعلق کئی اہم دستاویز برآمد کر چکی ہے۔

اس کے علاوہ امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے خاندان کو غیر ملکی سربراہوں کی جانب سے دئیے گئے درجنوں تحائف کا پتہ نہیں چلایا جا سکا ہے۔

 اس سلسلے میں ایوان نمائندگان کی کمیٹی نے صدارتی تحائف جمع کر کے رکھنے والے ادارے نیشنل آرکائیو سے مدد مانگ لی ہے اور کانگریشنل تفتیش کاروں نے ان تحائف کی تلاش شروع کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے