راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آرمی میں ہونیوالی نئی تعیناتیاں پی ڈی ایم کاملبہ نہیں اٹھائیں گی۔
اپنی ٹو ئٹ میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ فوج سیاست سے دو ررہیں گی،ملک اپنے ادارے اورعوام کیساتھ کھڑی ہونگے،اداروں کاوقار اورعوام کااعتماد بحال کرینگے،جنہوں نے سود ختم کیاتھا انہوں نے شرح سودبڑھادیا،نہ ایل سی کھل رہی ہے نہ بینک کاغذ ریلیز کررہے ہیں پورٹ خام مال کے کنٹینروں سے بھرگئے۔
آج دوپہر12بجےحقیقی لانگ مارچ میں شرکت کےلیےراشد شفیق کےہمراہ لال حویلی سےنکلونگا۔پنڈی میں عوام کاسمندراور ریفرنڈم ہوگالوگ حکومت سےنجات اورانتخاب کےحق میں فیصلہ دینگےPDMالیکشن سےبھاگ رہی ہے۔معیشت کی تباہی قومی سلامتی کےلیےخطرہ ہےمعاشی سیاسی عدم استحکام اورمہنگائی غریب کو لےڈوبی ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 26, 2022
انہوں نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔معیشت کی تباہی قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہے معاشی سیاسی عدم استحکام اورمہنگائی غریب کو لیڈوبی ہے۔
