English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پولیس کو عمران خان کی پیشی 2 کروڑ 18 لاکھ روپے کی پڑی

open hearing

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت پولیس کو عمران خان کی پیشی 2 کروڑ 18 لاکھ روپے کی پڑگئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی وفاقی پولیس کو 2 کروڑ 18 لاکھ 75 ہزار روپے میں پڑی۔

اسلام آباد پولیس نے مالی نقصان کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی۔پولیس ذرائع کے مطابق عمران خان کی پیشی کے دوران ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کی گاڑیاں توڑی گئیں، سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کے کھانے کے لئے 8 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کے لئے لائے گئے کنٹینر اسلام آباد پولیس کو 18 لاکھ میں پڑے، فیصل آباد اور چکول پولیس کی گاڑیوں پر 5 لاکھ سے زائد اخراجات آئے۔

ذرائع کے مطابق فیول کی مد میں اسلام آباد پولیس کے دس لاکھ روپے خرچ ہوئے، مشتعل مظاہرین کو روکنے کیلئے اسلام آباد پولیس نے 7 لاکھ کے شیل استعمال کئے، ان میں زخمی پولیس اہلکاروں کے اخراجات شامل نہیں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے