ترک خفیہ ایجنسی نے بتایا ہے کہ شمالی عراق کے آپریشن میں مارا گیا دہشتگرد پی کےکے کا نام نہاد لیڈر ادیب تمیز تھا۔
حفاظتی ذرائع کے مطابق، دہشتگرد تنظیم پی کےکے کے نام نہاد لیڈر کے خلاف شمالی عراق میں ایک آپریشن کیا گیا جس میں قندیل آپریشن کے لیڈر ادیب تمیز عرف جسور آزاد کو ہلاک کر دیا گیا ۔
ادیب تمیزعراق میں اسلحے کو جدید بنانے کی تربیت دینے اور پی کےکے کو نیا اسلحہ بنانے میں مدد دینے پر مامور تھا۔
ادیب تمیز بیس سال سے تنظیم میں شامل تھا جو کہ اس کی عسکری کونسل میں بھی اعلی مقام پر فائز تھا۔
