اسلام آباد: گزشتہ 3سالوں میں ماحولیاتی آلودگی اور اسموگ کی روک تھام کے لیے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائیاں تیز کردی گئیں۔
دستاویز کے مطابق گزشتہ 3 سالوں میں مختلف شاہراہوں اور موٹر ویز پر دھواں چھوڑتی گاڑیوں پر کروڑوں روپے کے جرمانہ عائد کیئے گئے ، موٹر ویز، ہائی ویز پر دھواں چھوڑتی 65379 گاڑیوں کے خلاف چلان ،3 سالوں میں 65379 گاڑیوں کو 3 کروڑ 26 لاکھ سے زائد رقم کے جرمانہ کیے گئے۔
ہائی ویز پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر 61399 گاڑیوں کے چلان کیے گئے، ہائی ویز پر 61399 چلان کی گئی گاڑیوں پر 3 کروڑ سے زائد رقم کے جرمانہ عائد کیے گئے، 3 سالوں میں موٹر ویز پر دھواں چھوڑنے والی 3980 گاڑیوں کے چلان کیے گئے، 3980 چالان کی گئی گاڑیوں پر 19 لاکھ سے زائد رقم کا جرمانہ عائد کیا گیا۔
دستاویزکے مطابق وزارت مواصلات کی گزشتہ 3 سالوں میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائیوں کی تفصیل سینیٹ میں پیش کردی گئیں۔
