English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ذاکر خان کے نئے ٹی وی کامیڈی شو کا اعلان کردیا گیا

القمر

ممبئی: سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن نے مشہور کامیڈین ذاکر خان کے ساتھ ایک نئے کامیڈی شو کا اعلان کیا ہے، جس کا نام ’آپ کا اپنا ذاکر‘ رکھا گیا ہے۔

’آپ کا اپنا ذاکر‘ کا باضابطہ اعلان سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن کے سوشل میڈیا چینلز کے ذریعے ٹیزر کے ساتھ کیا گیا۔

ٹیزر کے ساتھ کیپشن میں لکھا گیا ہے آپ دیکھیں گے، ہم دیکھیں گے، سب دیکھیں گے اور بہت ہی جلد ’آپ کا اپنا ذاکر‘۔

36 سالہ ذاکر خان بھارتی کامیڈی منظر نامے میں ایک مشہور نام ہے۔ انہوں نے 2012 میں کامیڈی سینٹرل پر انڈیاز بیسٹ اسٹینڈ اپ کا ٹائٹل جیتنے کے بعد شہرت حاصل کی۔

اسٹینڈ اپ کامیڈی کے علاوہ ذاکر خان نے اسٹریمنگ پلیٹ فارم پرائم ویڈیو پر سیریز ’چاچا ودھیاک ہیں ہمارے ساتھ‘ سے بھی اپنی پہچان بنائی ہے، جہاں وہ رونی کا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے