فیصل آباد(نمائندہ خصوصی)محمد رضوان وولوز کے کپتان کے طور پر چیمپئنز ون ڈے کپ میں اپنے مینٹور مصباح الحق کے ساتھ پیش قدمی شروع کریں گے۔ وولوز کو ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں پینتھر کا مقابلہ کرنا ہے،رضوان نے کہا کہ چیمپیئنز ون ڈے کپ جیسے انتہائی مسابقتی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کو فیصل آباد میں منعقد ہوتے دیکھنا خوشی کی بات ہے، میں وولوز کی قیادت کرنے پر پرجوش ہوں جو ہوم ٹیم بھی ہے اور ہماری اکیڈمی بھی اسی شہر میں قائم ہے۔ کپتان رضوان نے اس توقع کا اظہار کیا کہ مقامی کرائوڈ ان کی ٹیم کے قدم بقدم ہوگا اور یہ حمایت وولوز کے لیے اہم ہو گی کیونکہ وہ اپنے ہوم گرائونڈ میں شان و شوکت حاصل کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے دوران وولوز کی حمایت کرنے والے مقامی شائقین کا بیتابی سے منتظر ہوں ۔ دوسری طرف ینتھرز کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ چیمپئنز ون ڈے کپ میں پینتھرز کی ٹیم کی قیادت کرنے کے لیے تیارہوں ، انہوں نے کہا کہ چیمپیئنز ون ڈے کپ کے لیے فیصل آباد واپسی پر بہت پرجوش ہوں۔ واضح رہے کہ ایونٹ کے تمام میچز اقبال اسٹیڈیم، فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے۔ 16 ستمبر کا میچ صبح ساڑھے 9 بجے شروع ہوگا، باقی میچز دوپہر 3 بجے شروع ہوں گے۔ شیڈول کے مطابق 12 ستمبر – وولوز بمقابلہ پینتھرز۔ 13 ستمبر – اسٹالینز بمقابلہ لائنز 14 ستمبر – ڈولفنز بمقابلہ پینتھرز 15 ستمبر – وولوز بمقابلہ اسٹالینز 16 ستمبر -لائنز بمقابلہ پینتھرز۔ 17 ستمبر – ڈولفنز بمقابلہ وولوز۔ 19 ستمبر – اسٹالینز بمقابلہ ڈولفنز 20 ستمبر – لائنز بمقابلہ وولوز۔ 21 ستمبر پینتھرز بمقابلہ اسٹالینز 22 ستمبر – ڈولفنز بمقابلہ لائنز۔ 24 ستمبر – کوالیفائر ٹیم نمبر 1 بمقابلہ ٹیم نمبر 2 25 ستمبر – ایلیمینیٹر 1ٹیم نمبر 3 بمقابلہ ٹیم نمبر 4 27 ستمبر – ایلیمینیٹر 2کوالیفائر ہارنے والی بمقابلہ ایلیمینیٹر1 کی فاتح اور فائنل29ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
