English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئی ایم ایف کیلنڈر ، پاکستان قرض پروگرام شامل نہیں

القمر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) کے ایگزیکٹو بورڈ کے ایک اور اجلاس کا کیلنڈر جاری کردیا گیا۔آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے 18 ستمبر تک اجلاسوں کے کیلنڈر میں پاکستان کا 7 ارب ڈالر کا قرض پروگرام شامل نہیں ہے۔ ایگزیکٹو بورڈ 18 ستمبر کو سیرینام کے 7 ویں جائزے کی منظوری دے گا۔ اس سے قبل بورڈ کے 9 اور 13 ستمبر کے اجلاسوں کا کیلنڈر بھی جاری ہوچکا ہے۔آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے 9 ستمبر کے اجلاس میں بھوٹان کا کیس شامل ہے جبکہ 13 ستمبرکے اجلاس میں ناروے کا کیس شامل ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 12 جولائی کو ہوا تھا۔ پاکستان کو تاحال بیرونی فائنسنگ گیپ کو پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ پیشگی شرائط پوری ہونے کے بعد پاکستان کا ایجنڈے میں شامل ہونے کا امکان ہے۔ پاکستان کو 3 سے 5 ارب ڈالر کے ایکسٹرنل فناننسنگ گیپ کا سامنا ہے۔ پاکستان 1.75 ارب ڈالر کے کمرشل قرض کے لیے درخواست کر چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے