انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکیہ کے وزیر تجارت عمر بولات نے ِ ستمبر کے دوران غیر ملکی تجارت کے حوالے سے اعداد و شمار کا اعلان کردیا۔ بولات نے بتایا کہ رواں سال کے ابتدائی 9 ماہ میں برآمدات گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 3.2 فیصد بڑھ کر 193 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں،جب کہ درآمدات 7.9 فیصد کم ہو کر 253 ارب ڈالر تک رہی ہیں۔ بولات نے بتایا کہ غیر ملکی تجارتی خسارہ سال کے 9 ماہ میں 87.7 ارب ڈالر سے کم ہو کر 60.1 ارب ڈالر تک گر گیا ہے جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 31.5 فیصد کم ہے۔
