English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 4 خوارج ہلاک، 3 زخمی

 راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے 2 مختلف آپریشنز میں خیبر پختونخوا میں کارروائیاں کرتے ہوئے 4 خوارج کو ہلاک کردیا جبکہ 3 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خفیہ اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان اور ضلع خیبر میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں خارجی انصاف اللہ سمیت 2 خوارج ہلاک ہوگئے جبکہ ضلع خیبر آپریشن کے دوران 2 خوارج ہلاک اور 3 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ۔

جاری کردہ اعلامیہ میں آئی ایس پی آر  نے کہا ہے کہ ہلاک خوارج سکیورٹی فورسزکے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں پائے جانے والے مزید کسی خوارجی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاک فوج اور سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے