English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک میں اس وقت جنگی ماحول ہے،محمود اچکزئی

القمر

کوئٹہ(صباح نیوز) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت جنگی ماحول ہے ۔کوئٹہ سے جاری اپنے ایک بیان میں محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی شاہراہیں محفوظ نہیں، قومی شاہراہوں پر درجنوں افراد کو قتل اور ٹرکوں کو جلا دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں انصاف کا معیار سب کے سامنے ہیں، جمہوریت کو ہماری کمزوری سمجھا گیا، دکی میں غریب مزدوروں کے قتل کا کیا جواز بنتا ہے۔محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ہمیں بتایا نہیں جاتا کہ گاڑیوں کو کون آگ لگاتا ہے، قیام امن کے لئے ہر قدم اٹھائیں گے ، اسمبلی فلور پر بھی صرف باتیں کی جاتی ہیں کہ کسی کو نہیں چھوڑا جائیگا۔سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دو کے نام پر آئین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے