English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اب نہ امپائر کی انگلی اور نہ جعلی تبدیلی چلے گی، بلاول بھٹو زرداری

القمر

 کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اب نہ امپائر کی انگلی اور نہ جعلی تبدیلی چلے گی، صرف اور صرف عوام کی مرضی چلے گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنی پرانی وڈیو ایک مرتبہ پھر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کہ میرا سوال آج بھی موجود ہے، میرا سوال سلیکٹڈ اور سلیکٹرز سے بھی ہے، سلیکٹڈ سے پوچھتا ہوں کہ کیا آپ کو ایمپائر کی انگلی پسند آئی، سلیکٹرز سے پوچھتا ہوں کہ کیا تبدیلی پسند آئی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اب نہ امپائر کی انگلی اور نہ جعلی تبدیلی چلے گی، اب صرف اور صرف عوام کی مرضی چلے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے