English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لارڈز سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی میزبانی واپس لینے کا امکان

القمر

لندن، لارڈز سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میچ(Final Match) کی میزبانی واپس لینے کا امکان ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان لارڈز پچ کی رپورٹ کے بعد ڈبلیو ٹی سی فائنل کی میزبانی بھی خدشات کا شکار ہوگئی۔

آئی سی سی نے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان لارڈز ٹیسٹ کی پچ کو غیر مطمئن ریٹنگ دی تھی، ڈبلیو ٹی سی فائنل کی میزبانی لارڈز کے بجائے اوول کو دی جا سکتی ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں ہوا، آئی سی سی نے 2031ء تک ڈبلیو ٹی سی فائنلز کی میزبانی انگلینڈ کو دے رکھی ہے۔

مزید پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ میں انوکھا واقعہ، ریفری انجری کا شکار، کھیل روکنا پڑ گیا

ڈبلیو ٹی سی فائنل کی میزبانی واپس لینے کے باوجود لارڈز دو ٹیسٹ میچز کی میزبانی کرے گا، ای سی بی کے ساتھ معاہدے کے مطابق لارڈز کو 2 ٹیسٹ میچز کی میزبانی ملنا لازمی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے