تحریک انصاف کی حکومت نے پہلی مرتبہ پاکستان میں میڈیا کو مکمل آزادی دی، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں آج تک کوئی بھی ایسی حکومت نہیں آئی جس نے ہماری طرح میڈیا کو مکمل آزادی دی ہو۔ ڈیجیٹل میڈیا ڈیولپمنٹ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو آج مواقع میسر ہیں، پاکستان کی مزید پڑھیں

سوڈان میں یو این مشن دارفور میں خدمات سرانجام دیتے ہوئے لانس نائیک عادل جان شہید

افریقی ملک سوڈان کے علاقے دارفور میں اقوام متحدہ (یو این) کے امن مشن میں شریک پاک فوج کے لانس نائیک فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق یو این مشن دارفور میں خدمات سرانجام دیتے ہوئے لانس مزید پڑھیں

پاکستان بھر میں مجموعی طور پر 21 بوسٹر سینٹرز قائم کیے گئے ہیں، وفاقی وزارت صحت

بیرون ممالک سفر کرنے والے افراد کو کورونا کے بوسٹر شاٹس لگانے کے لیے ملک بھر میں سینٹرز قائم کردیے گئے۔ وفاقی وزارت صحت کے مطابق پاکستان بھر میں مجموعی طور پر 21 بوسٹر سینٹرز قائم کیے گئے ہیں، جہاں سے لوگ اضافی ڈوز لگوا سکتے ہیں۔ حکومت کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق مزید پڑھیں

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے، 2 فوجی جوان شہید

خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع جنوبی اور شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملوں میں 2 فوجی جوان شہید جبکہ 9 زخمی ہوئے، یہ واقعات جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب پیش آئے۔ حکام کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے افغان سرحد کے قریب شمالی وزیرستان کے ضلعی علاقے مزید پڑھیں

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے، این سی او سی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے صوبوں اور وفاقی آکائیوں کو تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اختیار دیئے جانے کے بعد صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا نے اس حوالے سے اہم اعلان کردیا ہے۔ صوبہ پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے یکم جولائی سے صوبے بھر مزید پڑھیں

اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے متعدد علاقوں میں 4.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے متعدد علاقوں میں زلزلے کے 4.4 شدت کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ نیشنل سیزمک مانیٹرنگ سینٹر کی ویب سائٹ کے مطابق جمعرات کی شام کو آنے والے زلزلے کی شدت 4.4 تھی۔ زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ مزید پڑھیں

پاکستان میں 16.4 فیصد گھرانے غذائی قلت کا شکار ہیں، سروے

اسلام آباد: حکومتی سروے کے مطابق ملک کے 16.4 فیصد گھرانے خوراک کے شدید یا معتدل غذائی عدم تحفظ کا سامنا کررہے ہیں۔  پاکستان ادارہ شماریات نے پاکستان سوشل اینڈ لیونگ اسٹینڈرڈز میژرمنٹ (پی ایس ایل ایم) سروے برائے سال 20-2019 کا انعقاد کیا جس میں سہولیات اور خدمات کے ذریعے تعلیم، صحت اور غذائی مزید پڑھیں