پاکستانتازہ ترین خبر یںخیبرپختونخوا

اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو خیبرپختونخوا کو پنجاب بناؤں گا، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قرضوں کو اتنا بوجھ ہے کہ شاید ہماری نسلیں بھی یہ قرضے نہ اتار سکیں لیکن ہمیں اللہ تعالیٰ پر بھروسہ ہے، ہم نواز شریف کی قیادت میں دن رات محنت کریں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیر اعظم شہباز شریف کا مانسہرہ جلسے سے خطاب میں کہنا تھا کہ پشاور کو لاہور کی طرح ترقی دلانی ہے تو آپ کو فیصلہ کرنا ہوگا، اس شخص سے نجات حاصل کرنا ہوگی جو انا پرست ہے، جو یوٹرن لیتا ہے، اس کے دور میں مہنگائی آسمانوں سے باتیں کرتی رہی، غربت میں اضافہ ہوا، ایک اینٹ نہیں لگائی، دو کروڑ نوکریاں دور کی بات ایک نوکری نہیں دی، لاکھوں لوگ بیروزگار ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو خیبر پختونخوا کو پنجاب بناؤں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ کرلو کہ پاکستان تعمیر کرنے والا نواز شریف چاہیے یا عمران خان والا۔شہباز شریف نے کہا آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ زندگی لگا دوں گا اور آپ کو خوشحال بناؤں گا۔

‘مانسہرہ کے لیے ایک ارب پیکیج، میڈیکل کالج بنانے کا اعلان’

انہوں نے مانسہرہ میں میڈیکل کالج بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس کالج سے ڈاکٹر بن کر عوام کی خدمت کریں۔

ان کا کہنا تھا مانسہرہ اور گرد و نواح کے علاقوں کی ترقی اور گلی محلوں کے مسائل کے لیے ایک ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کرتا ہوں، اسی طرح ہزارہ کے لیے علیحدہ الیکٹرک کمپنی کا مطالبہ کیا گیا ہے، میں یہاں ہزارہ کی الیکٹرک کمپنی کا اعلان کرتا ہوں جس کے آپ کو بے پناہ فوائد ملیں گے۔

‘اگلے بجٹ میں نوجوانوں کو فری لیپ ٹاپ مہیا کریں گے’

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اگلے بجٹ میں نوجوانوں کے لیے، بیٹے، بیٹیوں کے لیے فری لیپ ٹاپ مہیا کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگ ہزارہ موٹروے سے گزرتے ہیں اور نواز شریف کو دعائیں دیتے ہیں، میں جب ہزارہ موٹروے سے گزرا تو نواز شریف کو دعائیں دیں، ملتان ۔ سکھر موٹروے کا 2016 میں آغاز کیا اور اس کی تعمیر اپنے دور میں مکمل کی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پاکستان کو خوشحال اور ترقی سے ہمکنار کرانے کے لیے دن رات محنت کی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دل پر پتھر رکھ کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا پڑیں لیکن 8 کروڑ لوگوں کو سبسڈی بھی دی، عمران خان نے آخری دنوں میں تیل کی قیمتیں کم کیں کیونکہ اس کو پتا تھا کہ وہ آئینی طریقے سے جارہا ہے۔

‘کپڑے بیچوں گا لیکن آٹا سستا کروں گا’

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت کو کہا تھا کہ آٹے کو سستا کرتے ہیں تو ٹھیک ورنہ میں 10 کلو آٹے کی بوری پنجاب کی قیمت 490 روپے میں دوں گا، لیکن مجھے اب تک خیبر پختونخوا حکومت سے جواب نہیں دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سے آخری بار درخواست کرتا ہوں کہ آٹا سستا کریں، میں پھر کہہ رہا ہوں کہ کپڑے بیچوں گا لیکن آٹا سستا کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات میں 30 سے 35 فیصد ٹرن آؤٹ ہے جو حوصلہ افزا خبر ہے، اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ دور دراز رہنے والے لوگوں کو جمہوریت پر یقین ہے۔

منبع: ڈان نیوز

The post اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو خیبرپختونخوا کو پنجاب بناؤں گا، وزیراعظم appeared first on شفقنا اردو نیوز.

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button