پونچھ/جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے ایک مشتبہ ٹھکانے سے دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات (آئی ای ڈیز) سمیت گولہ بارود اور دیگر سامان برآمد کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ مخصوص اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے مینڈھر کے علاقے کس بلاری میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔
تلاشی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے بھورے رنگ کی ٹیپ سے لپٹے چھ کنٹینر اور نیلی ٹیپ سے لپٹا ایک کنٹینر برآمد کیا، جن کے بارے میں شبہ ہے کہ ان میں آئی ای ڈیز موجود ہیں۔ اس کے علاوہ ایک سیاہ بیگ، ایک جنگی پاؤچ اور ایک سیاہ لوہے کا ڈبہ بھی برآمد کیا گیا، جس میں میگزین ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق موقع سے ایک میگزین، ایلومینیم کا ایک کنٹینر، دو پاور اڈاپٹر، بجلی فراہم کرنے والا ایک آلہ اور ایک ٹفن بھی برآمد ہوا ہے۔
حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
Load/Hide Comments