پاکستان
نومنتخب سینیٹر رانا ثنا اللہ نے حلف اٹھا لیا
اسلام آباد: سینیٹ اجلاس کے دوران نومنتخب سینیٹر رانا ثنا اللہ نے حلف اٹھا لیا۔
شیری رحمان نے نومنتخب سینیٹر رانا ثنا اللہ سے حلف لیا، قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کی جانب سے ایوان صدر میں سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔
مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز نے ظہرانے میں شرکت کی۔
اجلاس میں ملک و بیرون ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد اور بحالی کی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔