English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ اسمبلی: کتا ک�نے پر اپوزیشن اور حکومتی ارکان آپس میں الجھ پڑے

ایوان میں سخت ہنگامہ آرائی، نعرے بازی اور غل غپاڑہ، ایک کٹکے دو نیازی گو نیازی گو نیازی اور وزیر اعلیٰ گو کے نعروں کی گونج، ایم کیو ایم ارکان کا واک آئوٹ
اگر ہم یہاں کسی کو کتا کہیں تو انھیں کیسے لگے گا؟ ہم نے کبھی کسی کیلئے کتے کا لفظ استعمال نہیں کیا، اپوزیشن کو معافی مانگنی چاہیے، پی پی ارکان مکیش کمار چائولہ
وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کو پورے صوبے کے عوام سے معافی مانگنی چاہئے، اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی، پتہ نہیں کیسے کیسے لوگ ایوان میں آگئے ہیں، اسپیکر کی اپوزیشن ارکان کی سرزنش
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ اسمبلی کااجلاس منگل کوایوان میں سخت ہنگامہ آرائی ،نعرے بازی اورشورشرابے کے بعدکچھ دیرجاری رہنے کے بعدجمعہ تک ملتوی کر دیا گیا، اسپیکر آغاسراج درانی نے اپوزیشن ارکان کومتنبہ کیاہے کہ وہ ایوان کے وقارکومجروح نہ کریں ،بصورت دیگر انہیں اپنے اختیارات استعمال کرناپڑیں گے ،وزیر پارلیمانی امورمکیش کمارچاولہ نے اپوزیشن کی جانب سے اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ اگریہاں کسی کو کتا کہیں توانہیں کیسالگے گا؟ہنگامہ آرائی کے دوران پیپلزپارٹی کے ارکان نے ایک ٹکے کے دونیازی گونیازی گونیازی کے اوراپوزیشن ارکان نے گو وزیراعلی گو،کے نعرے لگائے ،سندھ اسمبلی کا اجلاس منگل کوپرائیوٹ ممبرڈے کے موقع پر اسپیکر آغا سراج درانی کی زیرصدارت دوگھنٹے کی تاخیرسے شروع ہوا،کارروائی کے آغازہی میں ایوان کے ماحول میں کشیدگی نظر آئی، اسپیکر آغاسراج درانی نے گزشتہ روزپیش آنیوالی صورتحال کے حوالے سے اپوزیشن ارکان کوسرزنش کرتے ہوئے کہاکہ کل ایوان کے بے حرمتی کی گئی،جوبہت افسوس ناک بات ہے ،ان کاکہناتھاکہ کچھ ارکان نے ویڈیوز بنا کر باہر بھیجیں، ہر ایک کو احتجاج کا حق حاصل ہے اگرباہرجاکراحتجاج کیاجاتاتوزیادہ مناسب تھا،اس ایوان کی اس سے بے حرمتی کی کسی کواجازت نہیں دی جاسکتی،یہ کوئی اسٹیڈیم یاجلسہ گاہ نہیں ہے ،اسپیکرنے کہاکہ اگرآپ لوگ اس طرح کرینگے،تومجھے موبائل فون لانے پرپابندی لگانی پڑے گی ،اسپیکرآغاسراج درانی نے ارکان سے کہاکہ وہ ایوان کے قواعدوضوابط کی پابندی کریں ، میرے پاس کارروائی کااختیارہے لیکن سب میرے بھائی ہیں ،آئندہ موبائل فون سے ویڈیوزنہ بنائیں، اس موقع پروزیرپارلیمانی امورمکیش کمارچاولہ نے کہاکہ گزشتہ روزہمارے لئے کچھ برے الفاظ بولے گئے ہیں،جس پراپوزیشن کومعافی مانگی چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ سب ارکان کی عزت ہے اگرہم چاہیں توایوان میں ان کے خلاف تحریک استحقاق بھی لاسکتے ہیں ،مکیش کمارچائولہ نے اپوزیشن لیڈرسے معافی مانگنے کامطالبہ کیا،انہوں نے کہاکہ اگرمیں کسی کوکتابولوں توکیسامحسوس ہوگا،اس موقع پراپوزیشن اورحکومتی ارکان آپس میں الجھ پڑے۔ مکیش کمارچائولہ نے کہاہم نے کبھی کسی کیلئے کتے کالفظٖ استعمال نہیں کیالیکن ان لوگوں نے ایسا کیا، اجلاس کی کاروائی کی ریکارڈنگ نکلواکردیکھ لیں، یہاں خواتین بھی ہیں ان کاعمل شرمناک ہے ، وزیر پارلیمانی امورکی اس بات پرایوان میں زبردست شورشرابہ شروع ہوگیا،اپوزیشن لیڈرفردوس شمیم نقوی نے کہاکہ وزیراعلی کوپورے صوبے کے عوام سے معافی مانگنی چاہئے،جس کے جواب میں مکیش کمار چائولہ نے کہاکہ وزیراعلی کونہیں بلکہ وزیراعظم کوملک کے عوام سے معافی مانگنی چاہیئے،پتہ نہیں کیسے کیسے لوگ ایوان میں آگئے ہیں ،انہوں نے کہاکہ اپوزیشن لیڈرایوان سے معافی مانگے،یہ ہمارامطالبہ ہے ،اسپیکرآغاسراج درانی نے کہایہ کوئی طریقہ نہیں کہ کسی کوگالی بکی جائے،ایوان میں غیرپارلیمانی الفاظ کے استعمال پرایم کیوایم کے ارکان نے اجلاس سے واک آئوٹ کردیا،ایوان میں شدید شور شرابے اورغل غپاڑے کے دوران اسپیکرنے اجلاس جمعہ 22نومبرتک ملتوی کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے