English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم 2 دن کی چھٹی میں نیند کی گولیاں کھا کر بھی ن�یں سوسکے، سعید غنی

بلاول بھٹو‘ عمران خان کے حواس پر طاری ہیں شاید ان کی باتوں کا خوف سونے تک نہیں دیتا
نیازی نے دو دن کی چھٹی لے کر نیند کی گولیاں کھا کر 48 گھنٹے سونے کی کوشش کی ہوگی‘وزیر اطلاعات
ایم کیو ایم گو کہ اس کا اظہار ابھی نہیں کررہی ہے لیکن ان کے لوگوں کو بھی توڑا جارہا ہے‘ میڈیا سے گفتگو
کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری عمران خان کے حواس پر طاری ہیں اور شاید اسے بلاول کی باتوں کا خوف سونے تک نہیں دیتا۔ اسی لئے اس نے دو دن کی چھٹی لے کر نیند کی گولیاں کھا کر 48 گھنٹے سونے کی کوشش کی ہوگی۔ تحریک انصاف عوامی جماعت نہیں بلکہ وہ ایک سلیکٹیڈ جماعت اور حکومت ہے، انہیں عوام نے ووٹ نہیں دئیے ہیں۔ پی ٹی آئی بطور جماعت ایک چور اور کرپٹ جماعت ہے اور حکومت میں آنے سے قبل ہی وہ ایک کرپٹ جماعت تھی، جس کا اظہار خود ان کی بنائی گئی جسٹس (ر) وجہہ الدین کی کمیٹی نے کردیا تھا۔چئیرمین نیب کی جانب سے ایم سی بی کے میاں منشا کا کیس کی تحقیقات کا ہائیکورٹ میں کیس دائر ہونے کے باعث نہ کرنے کی بات غلط ہے کیونکہ اس کیس کی تحقیقات کا خود سپریم کورٹ نے انہیں حکم دیا ہے لیکن نیب کے افسران اور خود چیئرمین نیب اس کیس کو نہیں کھولنا چاہتے اور یہی وجہ تھی کہ اس کو 6 سال تک اسٹیٹ بینک کے اندر دبائے رکھا گیا۔چیئرمین نیب اگر میری شکایات پر ڈائریکٹر نیب سکھر کے خلاف مجھے دھمکیاں دینے اور میرے افسران کو ڈرانے دھمکانے کے خلاف ایکشن نہیں لیں گے تو میں یہ بات سمجھنے پر مجبور ہوں گا کہ یہ سب کچھ ان کی ایما پر کیا جارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سعید غنی نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ روز عمران نیازی نے وہ باتیں کی ہیں، جو اس طرح کی ذہنی سوچ کے لوگ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے اسی قسم کی باتوں کی ہم توقع رکھ سکتے ہیں اور مجھے اس بات پر حیرت ہے کہ وہ بلاول بھٹو کی باتوں کو طنز بنا رہے تھے، جس آدمی کو خود یہ نہیں معلوم کہ جرمنی اور جاپان کی سرحدیں ساتھ نہیں ہیں اور حضرت عیسی علیہ سلام کا ذکر تاریخ میں کتنا ہے اور جس کو یہ بھی معلوم نہ ہو کہ چائنا نے کوئی ایسی ٹرین نہیں بنائی جس کی رفتار روشنی سے بھی زیادہ ہو۔انہوں نے کہا کہ جس شخص کی ٹیم کو ٹماٹر 17 روپے اور مٹر 5 روپے کلو میں بکتے نظر آئیں اور 55 روپے میں ایک کلومیٹر ہیلی کاپٹر کا سفر ہوتا ہے وہ بلاول بھٹو پر طنز کرتا ہو تا پھر اس کا کوئی جواب نہیں ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ بلاول بھٹو زرداری عمران نیازی کے حواس پر مکمل طور پر طاری ہوچکا ہے اور شاید بلاول کی باتوں کا خوف اسے رات کو سونے بھی نہیں دیتا، اسی لئے اس نے دو دن کی چھٹی لے کر نیند کی گولیاں کھا کر 48 گھنٹے سونے کی کوشش کی ہوگی لیکناس کی گذشتہ روز کی تقریر سے ثابت ہوا ہے کہ اس کی نیند ابھی پوری نہیں ہوئی ہے۔ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ مجھے تو اللہ کا شکر ہے کہ آج تک کسی ادارے نے حکم تو دور کی بات مشورہ بھی نہیں دیا کہ میں پارٹی تبدیل کروں۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ بات پہلے ہی کہتے آرہے ہیں کہ تحریک انصاف عوامی جماعت نہیں ہے بلکہ یہ ایک سلیکٹیڈ جماعت اور حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس جماعت کو عوام نے ووٹ ہی نہیں دئیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرویز الہی نے یہ بات دوبارہ دہرائی ہے کہ ان کی جماعت کے لوگوں کو بھی توڑا جارہا ہے۔ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کے لوگوں کو توڑا گیا، اب ان کے اپنے اتحادی مسلم لیگ (ق) اس بات کا اظہار کررہے ہیں اور ایم کیو ایم گو کہ اس کا اظہار ابھی نہیں کررہی ہے لیکن ان کے لوگوں کو بھی توڑا جارہا ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی کرپشن والی منترہ اب کام نہیں آرہی ہے کیونکہ تحریک انصاف بطور جماعت ایک چور اور کرپٹ جماعت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے