کراچی (این این آئی)حکومت پاکستان نے 3ماہ 13دن بعدبھارت کیلئے خط سروس بحال کردی ہے ،اجازت نامے کاباقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ملک بھرکے تمام ڈاک خانوں کوسرکلربھی جاری کردیے گئے ہیں ،فیصلے کے تحت پاکستان سے عام خطوط ،رجسٹرڈخطوط اورایکسپریس خطوط بھارت بھیجے جاسکیں گے،جبکہ پارسل سمیت دیگرکسی بھی قسم کاسامان اشیانہیں بھیجوائی جاسکیں گی۔

