English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایوب خان کو ڈیڈی کہنے والے اب جمہوریت کا درس دیں گے فیصل واوڈا

بلاول کے پاپا میگا کرپشن پر جیل گئے، سندھ کے عوام بھی جلد نسلی لٹیروں سے جان چھڑائیں گے، وفاقی وزیر
اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہاکہ ملک کو معاشی و سیاسی دیوالیہ کرنے والے آج جمہوریت کے راگ الاپ رہے ہیں، ایوب خان کو ڈیڈی کہنے والے اب جمہوریت کا درس دیں گے۔ بلاول کے پاپا میگا کرپشن پر جیل گئے، انہوں نے کوئی ملکی خدمت نہیں کی۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے عوام لٹیروں سے چھٹکارا پا چکے ہیں، سندھ کے عوام بھی جلد نسلی لٹیروں سے جان چھڑا لیں گے، پیپلز پارٹی لیاقت باغ میں جلسہ آپ کے بس میں نہیں البتہ جلسی ضرور کرلیں، جتنا مرضی شور مچا لیں انہیں عمران خان سے این آر او ملنے والا نہیں۔ اتوار کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہاکہ ملک کو معاشی و سیاسی دیوالیہ کرنے والے آج جمہوریت کا راگ الاپ رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے