ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عائزہ خان اور دانش تیمور کی علیحدگی کی افواہیں، سینئر اداکارہ کی مبہم پوسٹ پر مداح پریشان

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور کی مبینہ علیحدگی سے متعلق افواہیں زور پکڑ گئیں جب سینئر اداکارہ رابعہ عابد علی نے اس سے متعلق ایک پوسٹ شیئر کی۔

حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر جوڑی کے درمیان مبینہ اختلافات اور علیحدگی کی افواہیں  شروع ہوئیں۔ بعض صارفین نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ عائزہ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شوہر کے ساتھ کچھ تصاویر ڈیلیٹ کر دی ہیں، جس کے بعد افواہوں میں مزید اضافہ ہوا۔

ان قیاس آرائیوں کے دوران سینئر اداکارہ رابعہ عابد علی نے عائزہ خان اور دانش تیمور کی شادی کے موقع پر لی گئی اپنی ایک پرانی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے مبہم پیغام لکھا۔

رابعہ عابد علی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ انہوں نے اس جوڑی کی علیحدگی سے متعلق ایک بڑی افواہ سنی ہے اور وہ دعا کرتی ہیں کہ یہ خبر درست نہ ہو۔

ان کی پوسٹ سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث شروع ہو گئی اور صارفین نے سوال اٹھایا کہ اگر معاملے کی تصدیق نہیں ہوئی تو اسے عوامی سطح پر شیئر کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔

متعدد صارفین نے رابعہ عابد علی کی پوسٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک صارف نے سوال کیا کہ کیا یہ پوسٹ صرف ویوز حاصل کرنے کے لیے کی گئی ہے؟

واضح رہے کہ عائزہ خان یا دانش تیمور کی جانب سے علیحدگی یا طلاق سے متعلق کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی، لہٰذا فی الحال یہ دعوے محض سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہیں ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں