حکومت کا تین روز کے لیے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا اعلان

عالمی منڈی کے اثرات، ڈیزل مہنگا ہو گیا، پیٹرول کی قیمت برقرار رہے گی، نئی قیمتیں 26 اکتوبر تک نافذ العمل ہوں گی

October 24, 2026 · اہم خبریں

پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں سے متعلق جاری کردہ نوٹیفکیشن کا منظر

پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں سے متعلق جاری کردہ نوٹیفکیشن کا منظر

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے آئندہ 3 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت کو برقرار رکھا گیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن سے جاری ہونے والے سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے حکومت کے طے کردہ طریقہ کار کی بنیاد پر قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے۔ دستاویز کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ 91 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 393 روپے 66 پیسے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا اور اسے 377 روپے 71 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھا گیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق مشرق وسطیٰ کے بحران اور عالمی حالات کے تناظر میں قیمتوں کا تعین کیا جا رہا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی ان نئی قیمتوں کا اطلاق 24 اکتوبر سے 26 اکتوبر تک صرف 3 روز کے لیے ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں