English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خطے میں 35 اہم امریکی اہداف ہمارے نشانے پرہیں، ایرانی کمانڈر

بیلسٹک میزائل شہاب 2 ہزار کلو میٹر کے فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے کی اہلیت رکھتا ہے‘ غلام علی ابو حمزہ
امریکا کا دل تل ابیب ہمارے نشانے پر ہے خوشی جلد سوگ میں بدل جائے گی، کمانڈر اسلامی انقلاب گارڈز
تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) پاسداران انقلاب کے کمانڈر غلام علی ابو حمزہ کا کہنا ہے کہ خطے میں 35 اہم امریکی اہداف ایرانی افواج کی دسترس میں ہیں۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاسداران انقلاب کے کمانڈر غلام علی ابو حمزہ نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ ایران جنرل سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کا حق رکھتا ہے اور خطے میں 35 اہم امریکی اہداف ہمارے نشانے پرہیں۔ایرانی فوج کے کمانڈر جنرل غلام علی ابو حمزہ نے کہا کہ ہمارے پاس موجود بیلسٹک میزائل شہاب 2 ہزار کلو میٹر کے فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے کی اہلیت رکھتا ہے اور امریکا کا دل تل ابیب بھی ہمارے نشانے پر ہے خوشی جلد سوگ میں بدل جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے