English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شہروز سبزواری سے علیحدگی کے بعد اداکارہ سائرہ منظرعام پر آگئیں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکار شہروز سبزواری سے علیحدگی کے بعد اْن کی اہلیہ و اداکارہ سائرہ شہروز منظر عام پر آگئیں۔شہروز سبزواری کے اس بیان کے بعد سے گردش کرنے والی افواہوں نے دم توڑ دیا لیکن اس پورے عرصے کے درمیان سائرہ کی جانب سے بالکل خاموشی رہی اور نہ ہی کوئی تردید سامنے آئی۔سوشل میڈیا صارفین کو سائرہ کے رد عمل کا بے صبری سے انتظار تھا لیکن اب یہ انتظار کسی بیان کی صورت میں تو سامنے نہیں آیا لیکن طویل عرصے بعد سائرہ کی تصویر منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ مسکراہتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔سائرہ کی بہن پلوشہ یوسف کی جانب سے انسٹا گرام پر جاری کردہ تصویر میں سائرہ شہروز اپنی دونوں بہنوں کے ہمراہ چہروں پر مسکراہٹ سجائے نظر آرہی ہیں جس پر صارفین نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔چند روز قبل افواہیں زیر گردش تھیں کہ معروف اداکار بہروز سبزواری کے بیٹے شہروز سبزواری اور سائرہ کے درمیان طلاق ہوگئی جس کی وجہ ماڈل صدف کنول ہیں تاہم جنگل کی آگ کی طرح پھیلنے والی اس خبر پر پہلے بہروز سبزواری کا رد عمل سامنے آیا جس کے بعد شہروز نے خود سامنے آکر خبروں کی تردید کی۔شہروز نے ویڈیو پیغام میں تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ سائرہ اور میرے درمیان جو بھی مسائل ہیں وہ ہمارا ذاتی معاملہ ہے، سائرہ آج بھی میری اہلیہ ہے کیوں کہ ہمارے درمیان علیحدگی ہوئی ہے طلاق نہیں ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے