English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خالد مقبول صدیقی آج اپناتحریری استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوائیں گے

تمام وجوہات بھی بیان کی جائیں گی
تفصیلی وجوہات کی وجہ سے استعفے میں تاخیر ہوئی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کنوینر ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اپنا تحریری استعفیٰ باضابطہ طور پر وزیراعظم کو آج ارسال کریں گے۔ ذرائع ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے اپنا سادہ استعفیٰ وزیراعظم کو نہیں بھیجنا چاہتے بلکہ وہ اپنے استعفے میں تمام وجوہات بیان کریں گے۔ خالد مقبول کے تحریری استعفے میں تاخیر تفصیلی وجوہات بیان کے باعث ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے