نئی دہلی (نیٹ نیوز) سابق بالی ووڈ اداکارہ زائرہ وسیم کو 2017ء میں ایک پرواز کے دوران جنسی طور پر ہراساں کرنے والے ایک 41 سالہ شخص وکاس سچدیو کو 3 برس جیل کی سزا سنائی گئی ہے۔ وکاس سچدیو پر الزام تھا کہ پرواز کے دوران جب زائرہ نیند میں تھیں تو انہوں نے ان کی گردن اور پیٹھ پر اپنا پائوں پھیرا۔ اس واقعہ کے وقت زائرہ 17 برس کی تھیں اس لیے وکاس سچدیو کو چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت سزا دی گئی۔ زائرہ نے 2016ء میں بالی ووڈ فلم دنگل میں اہم کردار کے ساتھ اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ زائرہ وسیم کے ساتھ یہ واقعہ 2017ء میں دلی سے ممبئی جانے والی پرواز کے دوران پیش آیا جسے انہوں نے انسٹا گرام پر شیئر کیا اور یہ پوسٹ وائرل ہو گئی تھی۔

