English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ایس پی کے نظریئے پر عوام کی پختہ مہر ہے مصطفی کمال

ذاتی مفادات کی خاطر پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں
32 سالوں میں تعلیم اور سیوریج نظام تباہ، شہداء قبرستان آباد، تربیتی اجتماع سے خطاب
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ نظریہ پر پختہ یقین رکھنے والے یہ منزل تک پہنچنے میں کامیاب ہوتے ہیں، جو نظریے سے ہٹ جاتے ہیں وہ کبھی منزل مقصود پر نہیں پہنچتے ہیں، ہماری نظر راستے میں بکھرے کانٹوں پر نہیں بلکہ اپنی اس منزل پر ہے جہاں پاکستان کے تمام مسائل حل ہوں گے۔ چار سال پہلے کراچی سے شروع ہونے والی سیاسی جماعت پاک سرزمین پارٹی آج پاکستان کی سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی جماعت بن چکی ہے پاکستان کے باضمیر افراد کی اگر کوئی ترجیح ہے تو وہ پاک سرزمین پارٹی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہائوس کراچی میں منعقدہ تربیتی اجتماع کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ کچھ ناعاقبت اندیش صوبے کا نعرہ لگا کر مہاجروں کی نسلوں کے دشمن بنانا چاہتے ہیں، 32 سالوں میں تعلیم کو تباہ کر دیا ہے، شہدا قبرستان آباد کردیا، سیوریج نظام تباہ اور انڈسٹریز یہاں سے چلی گئیں۔ ذاتی مفادات کی خاطر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ لاڑکانہ کے جلسے کے بعد پورے سندھ میں لوگ ہم سے جڑ رہے ہیں مہاجر اور سندھی کارڈز استعمال کرنے والوں کو یا تو اللہ ہدایت دے گا یا پھر نیست و نابود کردے گا۔ اس موقع پر حیدرآباد میں چیئرمین پی ایس پی سید مصطفی کمال کی تقریر حیدرآباد میں وڈیو لنک کے ذریعے نشر کی گئی جہاں پی ایس پی کے صدر انیس قائمخانی بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے