English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گلوکارہ شبنم مجید نے خلع کیلئے درخواست دائر کردی

القمر

لاہور: گلوکارہ شبنم مجید نے خلع کے لیے فیملی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

گلوکارہ شبنم مجید کی جانب سے فیملی کورٹ میں دائر کی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کے شوہر واجد علی نے اپنی سابقہ بیوی سے رجوع کرلیا ہے، اس صورتحال میں وہ سخت پریشان ہیں، شوہر کے ساتھ گزارہ ممکن نہیں۔

شبنم مجید نے مزید کہا کہ وہ ذہنی کرب میں مبتلا ہیں، شوہر کےساتھ رہنا مشکل ہوگیا ہے، لہذٰاعدالت خلع کی ڈگری جاری کرے۔

یہ بھی پڑھیں: شوہر کا تشدد، گلوکارہ صنم ماروی نے خلع کا دعویٰ دائر کردیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز گلوکارہ صنم ماروی نے بھی لاہور کی فیملی عدالت میں خلع کا دعویٰ دائر کیاتھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ شادی کے کچھ عرصے بعد شوہر کا رویہ بدل گیا اور شوہر نہ صرف بچوں کے سامنے مجھے گالیاں بکتا ہے بلکہ مارتا پیٹتا بھی ہے۔ لیکن اب وہ شوہر کا ظلم برداشت نہیں کریں گی یہی وجہ ہے کہ وہ شوہر سے خلع لینا چاہتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے