English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مہوش حیات سرعام پھانسی کی مخالفت کرنیوالوں پر پھٹ پڑیں

القمر

کراچی: اداکارہ مہوش حیات بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کی قرارداد کی مخالفت کرنے والے افراد پر پھٹ پڑیں۔

گزشتہ روز قومی اسمبلی میں بچوں سے زیادتی اور قتل کے مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کی قرارداد منظور کی گئی۔ تاہم بہت سے وزرا  اور سیاسی شخصیات نے اس قرارداد کی بھرپور انداز میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے قوانین تشدد پسندانہ معاشروں میں بنتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بچوں سے زیادتی اور قتل کے مجرموں کو سرعام پھانسی کی قرارداد منظور

اس قرارداد کی مذمت کرنے والوں میں وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری، وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہما رانا ثنا اللہ شامل ہیں۔ جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن)کی جانب سے بھی اس قرارداد کی مخالفت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزرا کی سرعام پھانسی سے متعلق قرارداد کی بھرپورمذمت

اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بچوں سے زیادتی اور قتل کے مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کی قرارداد کی مذمت کرنے والوں کو کہا ہے عجیب بات ہے جب بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعات رپورٹ ہوتے ہیں تو ہم سب قصورواروں کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سرعام پھانسی کی مخالفت پر علی محمد خان کا فواد چوہدری کو کرارا جواب

اور جب حکومت اس بات پر متفق ہوگئی ہے تو ہم سب ’’انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں‘‘ کے پیچھے چھپنے لگے ہیں۔ بدقسمتی سے ہمیں معاشرے میں رائج اس روش کو روکنے کے لیے مضبوط عزم کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے