English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں پھر 15فیصد تک گر گئیں

القمر

سنگاپور(صباح نیوز)دنیا میں ایک مرتبہ پھر تیل ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم ہونے کی اطلاعات کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گراوٹ کا شکار ہیں۔گزشتہ ہفتے تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی تاریخی کمی کے بعد منفی 37ڈالر فی بیرل پر فروخت کیا گیا تھا۔خام تیل کی برطانوی منڈی میں پیر کو کاروبار کے آغاز پر ڈبلیو ٹی آئی کے جون کے سودے 15فیصد کمی کے بعد 14.40ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے۔ عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی اور اس کے جون کے سودے 6.2فیصد کمی سے 20ڈالر فی بیرل پر کیے گئے۔یاد رہے کہ تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کی بنیادی وجہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈائون کی وجہ سے تیل کی کھپت میں انتہائی کمی ہے اور بیشتر ممالک کے پاس تیل ذخیرہ کرنے کی گنجائش تقریباً ختم ہو چکی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ تیل پیدا کرنے والے ممالک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں زیادہ کمی بھی نہیں کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے پیدوار زیادہ اور کھپت اپنی کم ترین سطح پر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے