English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغانستان ،3 ماہ میں 500 شہری ہلاک،760 زخمی

القمر

کابل (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوامِ متحدہ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ رواں سال کے ابتدائی 3 ماہ کے دوران افغانستان میں جاری لڑائی میں 500 عام شہری ہلاک ہوئے جن میں ایک تہائی تعداد بچوں کی تھی۔ عالمی ادارے کے مشن برائے افغانستان کی پیر کو جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یکم جنوری سے 31 مارچ تک لڑائی اور جھڑپوں میں 760 عام شہری زخمی ہوئے۔ 3 ماہ کے دوران ہونے والے جانی نقصانات میں سے 55 فی صد طالبان، داعش اور حکومت مخالف دیگر گروہوں کی کارروائیوں کے نتیجے میں ہوا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے عام شہریوں میں 152 بچے جبکہ 60 خواتین بھی شامل تھیں۔ اس عرصے کے دوران 256 بچے اور 108 خواتین زخمی بھی ہوئیں۔ تاہم رپورٹ کے مطابق طالبان اور دیگر حکومت مخالف گروہوں کے بجائے افغان حکومت اور افغانستان میں تعینات غیر ملکی افواج کی کارروائیوں کے دوران زیادہ بچوں کی جان گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے