English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی اتحاد نے حوثیوں کا آئل ٹینکر 42 روز بعد چھوڑ دیا

القمر

صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) یمن میں حکومت کی حمایت میں سرگرم عرب اتحاد نے حوثی باغیوں کے 12 ٹن وزنی آئل ٹینکر کو 42 روز بعد چھوڑ دیا۔ حوثیوں کے ترجمان ٹی وی چینل مصیرہ نے جہاز کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آئل ٹینکر کو 42روز تک جازان کی بندرگاہ پر رکھا گیا تھا،جس کے بعد اب وہ حدیدہ کی جانب روانہ ہوگیا ہے۔ قبل ازیں باغیوں نے عرب اتحادپر الزام لگایا تھا کہ اس نے اقوام متحدہ کی اجازت کے باوجود یمن آنے والے پیٹرول اور خوراک سے لدے 20جہازوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔ دوسری جانب سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا ہے کہ یمن میں امن و سلامتی ریاض حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ عرب اتحاد میں شامل سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات یمن میں امن و استحکام اور حالات دوبارہ معمول پر لانے کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔ ادھر یمنی پارلیمان نے صدر عبد ربہ منصور ہادی سے مطالبہ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ مجلس انتقالی جنوبی کی جانب سے علاحدگی پسندی کے اعلان کے خلاف فوری اقدامات کیے جائیں۔ علاحدگی پسند امن کوششوں کو سبوتاژ کرنے میں حوثیوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے