کویت( آن لائن) کورونا وائرس کے بڑھتے اثرات کے پیش نظر کویت حکومت نے ملک میں 20 روزہ مکمل کرفیو کے نفاذ کا اعلان کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کویتی وزیر اطلاعات نے اعلان کیا ہے کہ10 مئی کی شام 4 بجے سے 30 مئی تک ملک میں مکمل کرفیو ہو گا۔ وزیر اطلاعات نے اس ضمن میں واضح کیا ہے کہ کرفیو کے نفاذ کا فیصلہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ کویت میں کورونا وائرس 47افراد ہلاک اور7ہزار208 افراد متاثر ہو چکے ہیں ۔
کورونا: کویت میں 20 روزہ کرفیو کا اعلان
القمر
