واشنگٹن( آن لائن)دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 40 لاکھ 12 ہزار سے زاید ہو گئی ہے۔ 2 لاکھ 76 ہزار سے زاید افراد لقمہ اجل بن گئے۔ عالمی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق دنیا میں اب تک اپنے یقین، مضبوط قوت ارادی اور طاقتور مدافعتی نظام کی بدولت 13 لاکھ 85 ہزار سے زاید افراد کورونا کو شکست بھی دے چکے ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ 21 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ 78 ہزار سے زاید اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔اسپین میں متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 60 ہزارسے زاید ہو گئی ہے جبکہ کورونا نے مزید 244 افراد کی جانیں لے لی ہیں۔ اس طرح اسپین میں جاں بحق افراد کی کل تعداد 26 ہزار 2 سوسے بڑھ گئی ہے۔اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 17 ہزار جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہزار 2 سو سے زاید ہو گئی ہے۔برطانیہ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد دو لاکھ 11 ہزار سے زاید ہو گئی ہے جبکہ ملک میں مزید 649 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ 31 ہزار 2 سو سے زاید افراد زندگی ہار گئے‘ فرانس میں ایک لاکھ 76 ہزار سے زاید افرادمتاثر ‘ 26 ہزار 2 سو ہلاک ہوچکے ہیں ۔جرمنی میں دستیاب اعداد و شمار کے مطابق اب تک سات ہزار 500 سے زاید اموات ہوچکی ہیں۔ ترکی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 64 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد اموات کی تعداد 3 ہزار 600 سے تجاوز کرگئی ہے۔ ایران میںمزید 78 افراد جاں بحق ہوئے اور کل تعداد6 ہزار 500 سے بڑھ گئی ہے۔
دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 40 لاکھ سے تجاوز کر گئی
القمر
