گول/گول کے علاقے سنگلدان میں بدھ کے روز ایک بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر (بی ڈی او) اپنے کرائے کے کمرے میں مردہ پایا گیا، جس کے بعد پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ افسر سنگلدان میں کرائے کے کمرہ میں بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا۔
اطلاع ملنے کے فوراً بعد پولیس موقع پر پہنچی اور افسر کو قانونی و طبی کارروائیوں کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
ادھر، ضروری قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے، جبکہ افسر کی موت کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔متوفی کی شناخت محمد عرفان ملک ساکن بنی بسولی، ضلع کٹھوعہ کے بطور ہوئی ہے۔
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
Load/Hide Comments