بارہمولہ/ شمالی ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد علاقے میں دریائے جہلم سے ریت نکالنے کے دوران کشتی سے گر کر دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق یہ واقعہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب رفیع آباد کے ڈاچن پورہ علاقے میں پیش آیا، جہاں دونوں افراد کشتی کے ذریعے دریائے جہلم سے ریت نکال رہے تھے کہ اسی دوران وہ دریا میں جا گرے۔
ذرائع نے بتایا کہ دونوں افراد کی لاشیں رات بھر پانی میں رہیں، جنہیں بدھ کی صبح دریا سے برآمد کیا گیا۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 28 سالہ جاوید احمد میر اور 29 سالہ محمد انیس ملک، ساکنان ڈاچن پورہ، کے طور پر ہوئی ہے۔ادھر حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
Load/Hide Comments