ٹوکیو(جسارت نیوز)بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے سینئر اہلکار نے کہا ہے کہ اولمپک کھیل اب دوبارہ موخر نہیں کیے جائیں گے۔بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے سینیئر اہلکار نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ٹوکیو اولمپکس کو ایک مرتبہ پھر موخرکرنے کا کوئی منصوبہ زیرِ غور نہیں ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے سربراہ جان کوٹس نے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ یہ کھیل آج تک کے عظیم ترین کھیل ہوں۔انھوں نے اس موقع پر 20ویں صدی کی عالمی جنگوں کے بعد ہونے والے کھیلوں کا حوالہ دیا تاہم انھوں نے ٹوکیو گیمز کے سربراہ یوشیرو موری کی طرح کہا کہ کھیلوں کو دوبارہ ملتوی نہیں کیا جا سکتا۔ٹوکیو اولمپکس 23جولائی سے 8اگست 2021کو منعقد کیے جائیں گے۔ جنہیں کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظرموخر کیا گیا تھا۔اس سے قبل ٹوکیو اولمپکس کے سربراہ یوشیرو موری کا کہنا تھا کہ اگر ٹوکیو اولمپکس سال 2021 میں منعقد نہ ہوئے تو پھر دوبارہ کبھی منعقد نہیں ہوسکیں گے۔ٹوکیو اولمپکس کے صدر یوشیرو موری نے آئندہ سال اولمپکس کے انعقاد پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ہم اس وائرس کے خلاف جنگ جیت کر گیمز کا انعقاد کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو یہ ماضی کے تمام اولمپکس کے مقابلے میں کہیں زیادہ اہمیت کا حامل ہوگا۔یوشیرو موری نے کہا تھا کہ ویکسین نہ آنے کی صورت میں اولمپکس کو ایک بار پھر ملتوی نہیں کیا جائے گا بلکہ اس کو منسوخ کر دیں گے۔جاپان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر یوسی کاتے یوکو کورا کا کہنا تھا کہ ویکسین یا کسی موثر دوا کی تیاری کے بغیر اولمپکس 2021کا انعقاد مشکل ہو گا۔ ٹوکیو اولپمکس رواں سال منعقد ہونے تھے جنہیں کورونا کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا تھا۔
اولمپک کھیل دوبارہ موخر نہیں ہوں گے،انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی
القمر
