شکارپور (نمائندہ جسارت ) شکارپور میں 74واں جشن آزادی کی مختلف تقاریب منعقد ہوئی ریلیاں نکالی گئی ،مرکزی جشن آزادی کی تقریب سی اینڈ ایس ڈگری کالج میں ہوئی، ڈپٹی کمشنر نوید الرحمن لاڑک نے پرچم کشائی کی، نوجوان اتحاد کے صدر میر دوست خان بروہی کی قیادت میں ریلی نکال کر جمانی ہال پر اے ایس پی یوٹی فضل بخاری کے ساتھ جشن آزادی کا 50 پاؤنڈ کیک کاٹا،ڈسٹرکٹ بار میں صدر ڈسٹرکٹ بار ایڈووکیٹ اعجاز علی شاہ، ایڈووکیٹ نصیر احمد لودھی کی قیادت ریلی نکالی گئی، اسپیشل پیپلز فاؤنڈیشن کے رہنما آغا منیر پٹھان کی قیادت میں ریلی وہیل چیئرز پر نکالی گئی، بابر خان بروہی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی، پہل پاکستان کی جانب سے دل شیر میرانی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔تفصیلات کے مطابق یوم جشن آزادی شکارپور میں جوش و خروش سے منایا گیا ہاتھوں میں پاکستانی پرچم اٹھائے پاکستان زندہ باد، کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگاتے ہوئے لوگ سڑکوں پر نکل آئے، مین تقریب، سی اینڈ ایس، گورنمنٹ ڈگری کالج میں ہوئی پرچم کشائی ڈپٹی کمشنر نوید الرحمن لاڑک، میونسپل کمیٹی کے چیئرمین ایڈووکیٹ عقیل عباس سومرو، پروفیسر سائیں افضل شیخ، آغا لعل بخش پٹھان نے کی بعد ازاں پولیس نے گارڈ آف آنر، پرچم کو سلامی پیش کی۔ تقریب میں پرنسپل سی اینڈ ایس، ڈگری کالج افضل شیخ، چیئرمین میونسپل کمیٹی عقیل عباس سومرو، اے ایس پی کامران نواز زرگون، سائیں اعجاز کھوکھر اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نویدالرحمن لاڑک نے کہا کہ آج کی تقریب میں بچے کورونا وائرس کے باعث شریک نہیں ہوسکے ہمارے بزرگوں نے بڑی جدوجہد کے بعد ہم نے اپنا وطن حاصل کر لیا آج ہم طبعی طور پر آزاد ہیں مگر ہمیں فرسودہ رسم و رواج، مذہبی ہم آہنگی اور معاشی آزادی کی جدوجہد جاری رکھنی ہے۔ میونسپل کمیٹی کے چیئرمین ایڈووکیٹ عقیل عباس سومرو نے کہا کہ پولیس پاکستان میں لبرل ہے وہ تمام مذہبی تہواروں اور تقاریب میں امن وامان قائم رکھنے کے لیے اپنے فرائض سر انجام دیتی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے جشن آزاد ی کی خوشی میں اسپتال کے مریضوں اور ڈسٹرکٹ جیل کے قیدیوں میں مٹھائی تقسیم کی، جیلر نے بتایا ڈسٹرکٹ جیل میں 305 قیدی ہیں ان میں 18 چھوٹی عمر کے قیدی ہیں16 گھنٹے بجلی بند رہتی ہے سخت گرمی کی وجہ سے بڑی پریشانی ہو تی ہے، 60 قیدیوں کو کورونا ہو گیا تھا 59 تندرست ہو گئے ہیں ایک کو کورونا باقی ہے۔
شکارپور،اسپیشل پیپلز فاؤنڈیشن نے جشن آزادی ریلی وہیل چیئرز پر نکالی
القمر
