English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میانماری فوجیوں کا مسلم نسل کشی کا اعتراف

میانمار سے فرار ہونے والے دو فوجیوں نے میانمار فوج کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کا اعتراف کر لیا ہے۔

امریکی نیوز ایجنسی کے مطابق دونوں سپاہیوں نے اپنے وڈیو بیان میں اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے اور دیگر فوجیوں نے اپنے افسران کے کہنے پر روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام کیا، اجتماعی قبریں بنائیں، روہنگیا خواتین کی عصمت دری کی اور متعدد گاؤں کو تباہ کیا۔

فوجیوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے 30 روہنگیا مسلمانوں کے اجتماعی قتل عام میں حصہ لیا اور بعد میں انہیں ایک سیل فون ٹاور اور فوجی بیس کے قریب اجتماعی قبر میں دفنا دیا۔

واضح رہے کہ اگست 2017 میں میانمار فوج نے سیکڑوں بچوں سمیت چھ ہزار سے زائد روہنگیا مسلمانوں کو قتل کیا جس کے بعد 10 لاکھ سے زائد روہنگیا بنگلہ دیش میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے