English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی آئی اے کا معمر افراد کیلئے کرایوں میں 10 سے 20 فیصد کمی کا اعلان

لاہور: قو می ائرلائن نے معمر افراد کے لئے اپنے کرایوں میں 10 سے 20 فیصد تک کمی کا اعلان کیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قو می ایئرلائن (پی آئی اے) نے معمر افراد کے لئے اپنے کرایوں میں 10 فیصد سے لے کر 20 فیصد تک کمی کا اعلان کر دیا ہے، اور اس حوالے سے پی آئی اے انتظامیہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوٹیفکیشن کے مطابق قومی ائیرلائن (پی آئی اے) کی جانب سے کینیڈا سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لئے15 فیصد رعایت دی گئی ہے، جب کہ سکھر سے کراچی آنے والی پرواز کا یکطرفہ کرایہ 7 ہزار 900 روپے مقرر کیا گیا ہے، سکھر سے اسلام آباد کے لئے 10 ہزار روپے، جب کہ فیصل آباد سے کراچی آنے والی پرواز کے لئے 20 فیصد کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کے تحت ملکی اور غیر ملکی ائیر لائنز پر پابندی عائد کر دی گئی تھی، تاہم اب ملکی اور غیر ملکی ائیر لائنز نے اپنے فضائی آپریشن بحال کر دیے ہیں، تاہم مسافروں کی تعداد میں خاطر خوا کمی ہوگئی ہے، اور تمام ایئرلائنز مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کی اعلانات کررہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے