کراچی میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران انتہائی مطلوب قاتل اور منشیات فروش گرفتار ہوگیا۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق مشترکہ کارروائی کراچی کے علاقے پرانا گولی مار میں کی گئی۔ کارروائی میں انتہائی مطلوب قاتل اور منشیات فروش کی گرفتاری عمل میں آئی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے اسلحہ اور ایمونیشن درآمد کرلیا گیا۔ ملزم 400 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے۔
سندھ رینجرز کے مطابق ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

