پیپلزپارٹی کے یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی درخواست جمع کرادی۔
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کیلئے کوششیں تیز ہو گئیں، ن لیگ اور پی پی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے، 2 آزاد اراکین نے پیپلز پارٹی کی حمایت کر دی۔
یوسف رضا گیلانی نے 30 ارکان کی حمایت کے دستخط کے ساتھ درخواست جمع کرائی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کے لیے ان کے پاس نمبرز پورے ہوگئے ہیں۔
پی پی کی سینیٹرشیری رحمان نے بتایا کہ 30اراکین کے دستخط کے ساتھ درخواست جمع کروائی جس میں سے 21پیپلزپارٹی، 2 اے این پی اور ایک جماعت اسلامی کا رکن شامل ہے۔ فاٹا2، دلاور خان کے آزاد گروپ کے 4 ممبران نے حمایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا کوئی جنازہ نہیں پڑھا گیا یہ پیپلزپارٹی کا حق تھا۔

